ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیفا انڈر 17ورلڈ کپ کے لئے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم کو ملے گی نئی شکل

فیفا انڈر 17ورلڈ کپ کے لئے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم کو ملے گی نئی شکل

Tue, 27 Dec 2016 12:50:59    S.O. News Service

ممبئی،26دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان میں اگلے سال ہونے والے فیفا انڈر 17ورلڈ کپ کے جائے انعقاد میں سے ایک شہر کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم کو اس عظیم فٹ بال مقابلہ کے لئے نئی شکل دی جائے گی۔ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے 55000ناظرین کی صلاحیت والے اس اسٹیڈیم کی تمام سیٹیں بدلی جائیں گی۔ڈی وائی پاٹل کھیل اکیڈمی کے صدر وجے پاٹل نے آج کہا کہ ورلڈ کپ(فیفا انڈر 17)کو دیکھتے ہوئے ہم اسٹیڈیم کی تمام سیٹیں تبدیل کر رہے ہیں اور اسٹیڈیم کو بالکل نئی شکل دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ نئی سیٹوں کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے گا کہ یہ ناظرین کے لئے آرام دہ ہوں اور انہیں تھکاوٹ نہیں ہو۔پاٹل نے کہاکہ یہ کام اگلے سال مئی تک مکمل ہو جائے گا،میرا نظریہ ہے کہ بہترین سہولیات مہیا کرائی جائیں اور ہم اسی اصول کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔انڈر 17ورلڈ کپ کا انعقاد 6 سے 28اکتوبر 2017تک ممبئی کے علاوہ گوا، نئی دہلی، گوہاٹی، کوچی اور کولکاتہ میں کیا جائے گا۔


Share: